اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاوید میانداد اور یونس دونوں ہی عظیم بیٹسمین ہیں، ظہیر عباس

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سابق بیٹسمین و آئی سی سی صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد اور یونس خان دونوں عظیم بیٹسمین ہیں، بڑے کرکٹروں کا کبھی بھی موازنہ نہیں کیا جاتا، ہر پاکستانی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بیتاب ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی بی سی سے بات چیت کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد اور یونس خان دونوں عظیم بیٹسمین ہیں، بڑے کرکٹروں کا کبھی بھی موازنہ نہیں کیا جاتا، رنز بتا دیتے ہیں کہ بیٹسمین کتنا بڑا ہے، کتابوں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس بیٹسمین نے کتنے رنز کیے کوئی یہ نہیں دیکھے گا کہ یہ رنز کس وکٹ پر اور کس طرح کیے۔ ظہیرعباس نے کہا کہ یونس خان کا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ایک بڑا کارنامہ ہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔
یونس خان اس وقت اپنے کیریئرکے اہم موڑ پر ہیں اور ان کی موجودہ فارم بتا رہی ہے کہ وہ بڑی آسانی سے دس ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ مکمل طریقے سے بحال ہو اور بڑی ٹیمیں بھی وہاں جا کر کھیلیں کیونکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے، نوجوان کرکٹر اپنے ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…