اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوہر کے عمدہ کھیل نے بیگم ثانیہ مرزا کو بھی خوش کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی (نیوز ڈیسک) شعیب ملک کے عمدہ کھیل نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی شاداں کر دیا، فون پر کارکردگی کی مبارکباد دیتے ہوئے سیریز میں کسی موقع پر یو اے ای آنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ شعیب ملک نے انگلینڈ سے جاری ابو ظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 245 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اس اننگز پر اہل خانہ کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، اہلیہ ثانیہ مرزا کا بھی فون آیا ، انہیں بھی بے حد خوشی ہے کہ میں ان دنوں تراتر سے پرفارم کر رہا ہوں ، اگر انہیں ٹینس کی مصروفیات سے وقت ملا تو ممکن ہے کہ سیریز کے دوران کسی وقت وہ یو اے ای بھی آئیں ، شعیب نے کہا کہ بطور سپورٹس مین ہم دونوں پر ہی عمدہ کارکردگی کیلئے بہت دباو¿ ہوتا ہے۔ اب خوشی ہے کہ ہم دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ، میں تینوں طرز میں پرفارم کر چکا ہوں اور اب کوشش ہے کہ یہ سلسلہ طویل عرصے تک برقرار رکھوں۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس ٹرپل سنچری کی تکمیل کا اچھا موقع تھا ، تاہم انتہائی گرم موسم میں طویل اننگز سے کریمپس پڑ گئے تھے اور بیٹنگ میں دشواری ہونے لگی جس کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بڑی اننگز کے مزید کئی مواقع ملیں گے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…