اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بھا رتی ٹیم کے منیجر کی امپائرپر تنقید کا نوٹس لے لیا , میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ٹیم کے منیجر ونود پھاڈکے کی جانب سے امپائرز پر تنقید اور شکست کا ذمے دار ٹھہرانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔پھاڈکے میں مقامی میڈیا میں بیان دیتے ہوئے بھارتی امپائر ونیت کلکرنی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کی شکست کا ذمے دار قرار دیا تھا۔آئی سی سی نے پھاڈکے کو آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔آئی سی سی قوانین کے تحت کسی بھی میچ آفیشل پر عوامی سطح پر تنقید کرنا یا غلط جملوں کا استعمال کرنا جرم ہے۔انڈیا ٹیم کے منیجرز کو ہر سیریز کی بنیاد پر تعینات کیا جاتا ہے تاکہ وہ انتظامی معاملات میں مدد کر سکیں اور کوچنگ اسٹاف کرکٹ کے معاملات پر توجہ دے سکے۔پھاڈکے عتاب کا نشانہ بننے والے ونیت کلکرنی 2012 سے عالمی سطح پر امپائرنگ کر رہے ہیں اب تک 19 ایک روزہ اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان بھارت کو 2-0 سے شکست ہوئی تھی جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…