منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

یونس خان ٹیسٹ میچزمیں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے پاکستانی کھلاڑی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (نیوزڈیسک)اسٹارپلیئریونس خان پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے ، یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 19رنز بناکر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 8832رنز بنانے کا ریکارڈ تودیا۔جاوید میاندادنے 124ٹیسٹ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ یونس خان نے اپنے کیریئر کے 102ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔38سالہ یونس خان نے بوظہبی ٹیسٹ 16رنز بناکر پہلےانضمام الحق اور اس کے بعد 19رنز اسکور کرکے جاوید میانداد کا کسی بھی پاکستانی کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیاد رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 30 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میچز میں110کیچ پکڑ چکے ہیں ، یہ تعداد بھی کسی پاکستانی کا ریکارڈ ہے۔ان سب سے بڑھ کر یونس خان 2009 میں قوم کو ورلڈ ٹی 20 کا ٹائٹل بھی دلا چکے ہیں ۔26فروری 2000ء کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میںاوسط 54اعشاریہ 7ہے جبکہ ایک اننگز میں ان کا سب سے زیاد ہ اسکور313ہے جو انہوں نے2009 میں سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…