ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جکووچ نے فیڈرر کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) یوایس اوپن میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جکو وچ نے سخت مقابلے کے بعد ورلڈ نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 4-6، 7-5، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر رواں سال تیسرا گرینڈ سلام حاصل کیا۔ یہ جکووچ کا مجموعی طور پر دسواں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انھوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے دو چار ہوگئے تھے۔ جبکہ 2009 کے بعد راجر فیڈرر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے۔ نواک جکووچ نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ راجر جو کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، وہ اب بھی بہتری کی جانب مائل ہیں اور میرے دل میں ان کے لیے بہت عزت ہے، جب آپ کو علم ہو کہ آپ کا مقابلہ بہترین کھلاڑی سے ہے تو آپ کو جیتنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے اور یہ شام میرے لیے ناقابل یقین تھی۔ راجر فیڈرر نے اس سے قبل کہا کہ یہ اچھی مسابقت ہے لیکن شاید آج کی رات نہیں! ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا ہے اور میرے خیال سے ہم دونوں یہاں سے اپنے بارے میں اور ایک دوسرے کے بارے میں بہتر علم کے ساتھ لوٹیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…