جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ میں ڈالمیا کیخلاف بغاوت کے آثار نمایاں

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ میں جگموہن ڈالمیا کے خلاف بغاوت کے آثار دکھائی دینے لگے، بورڈ صدر کی خراب صحت کو وجہ قرار دیتے ہوئے ’سبکدوش‘ کرنے کی کوششیں شروع ہوگئیں، ’پیٹرن انچیف‘ کا لالی پاپ دیکر راضی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ میں اس وقت موجودہ صدر جگموہن ڈالمیا اور سابق صدر این سری نواسن کے حواریوں کے درمیان جنگ عروج پر پہنچی ہوئی ہے جہاں ایک طرف ڈالمیا گروپ این سری نواسن کے بورڈ میٹنگز میں شرکت پر پابندی لگوانے کیلیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا چکا اور ان کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب مخالف گروپ ڈالمیا کی گرتی ہوئی صحت کو جواز بناکر ان کی رخصتی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے سینئر فیصلہ ساز چاہتے ہیں کہ ڈالمیا صدر کا عہدہ چھوڑ دیں اور چونکہ وہ ایک قابل احترام شخصیت ہیں اس لیے ان کی خاطر ’پیٹرن انچیف‘ کا عہدہ تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں سینئر آفیشلز نے کولکتہ میں ڈالمیا اور ان کے بیٹے ابھیشیک سے بھی ملاقات کی تاہم ابھیشیک کا اصرار تھا کہ ان کے والد نہ صرف جلد صحتیاب ہوجائیں گے بلکہ بورڈ معاملات میں پوری طرح متحرک دکھائی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ بورڈ ممبران فیصلہ سازی میں سست رفتاری سے سخت ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ڈالمیا کو اب اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجانا چاہیے مگر چونکہ ان کی کرکٹ کیلیے کئی خدمات ہیں اس لیے ان کی خاطر پیٹرن انچیف کا خصوصی عہدہ تشکیل دیا جائے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈالمیا خود بھی ایسے عہدے کی تشکیل کے حق میں تھے مگر تب وہ خود بورڈ کے صدر نہیں تھے، اب بھی اگر وہ اس نئے عہدے کی تجویز قبول نہیں کرتے تب انھیں زبردستی بورڈ کی صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا تاوقت کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…