اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کیلئے آخری کوشش،ظہیر عباس اب بات کریںگے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا، آئی سی سی کے صدر ظہیرعباس غیر رسمی انداز میں بات کریں گے۔ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ بھارتی بورڈ سے ایم او یو کی پاسداری کیلئے کہا ہے تاہم ان کی منت سماجت نہیں کررہے، پاکستان نے 10سال سے پڑوسی ملک کی کسی سیریز میں میزبانی نہیں کی،اگر بھارت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا تو بھی مالی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں، ایسا ماضی میں بھی کرچکے ہیں.شہریار خان نے کہا کہ ظہیرعباس بطور پی سی بی نمائندہ نہیں بلکہ صدرآئی سی سی کی حیثیت سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔ میں نے ملاقات میں انھیں پاکستان کے کونسل اور بی سی سی آئی سے متعلق امور پر بریفنگ دی تاکہ آفیشل ملاقاتوں کے دوران اگر موقع ملے تو معاملات پر غیر رسمی انداز میں بات کرسکیں، انھوں نے کہا کہ ظہیر عباس آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کے اس بیان کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بحال کرنے کیلیے اہمیت کے حامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری















































