جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پرتاحیات پابندی عائد

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ کے لودھا کمیشن نے کرپشن اور سٹے کے الزامات ثابت ہونے پر انٹرنیشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پرتاحیات پابندی عائد کردی جب کہ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر 2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل 2013 کے ایڈیشن میں گروناتھ میاپن نے سٹہ کھیلا جب کہ اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد دونوں پرکرکٹ کی تاحیات پابندی عائد کی جاتی ہے جب کہ گروناتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کمیشن کے فیصلے کے مطابق آئی پی ایل کرپشن کی وجہ سے کھیل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا جس کی روشنی میں راجستھان رائلز اور چنائی سپرکنگز پر2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنئی سپرکنگز پر پابندی سپریم کورٹ پینل کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…