بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہد آفریدی ، مہندرا سنگھ دھونی اور سہواگ ایک ہی ٹیم میں ان ایکشن

datetime 2  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وریندر سہواگ لندن میں ورلڈ الیون کیخلاف میچ میں ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔لندن میں 17 اکتوبر کو کھیلے جانے والے خیراتی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور مہندرا سنگھ دھونی ہیروز الیون کے لیے کھیلیں گے۔ ورلڈ الیون اور ہیروز الیون کے درمیان میچ کی آمدنی خیرات کی جائے گی۔ہیروز الیون کی قیادت انگلینڈ کے اینڈریو سٹراس کریں گے جبکہ ورلڈ الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کریں گے۔ریسٹ آف ورلڈ ٹیم کے منیجر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر ہوں گے جبکہ ہیروز الیون کے منیجر انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان آئن بوتھم ہوں گے۔ہیروز الیون کی ٹیم اینڈریو سٹراس (کپتان) ، شاہد آفریدی ، ایم ایس دھونی ، وریندر سہواگ ، ہرشل گبز، ڈیمن مارٹن ، گریم سوان ، سائمن جونز، میتھیو ہوگارڈ، ڈیرن گوف، جوناتھن پارکر ، کورپورل جیک شامل ہیں۔ورلڈ الیون کی ٹیم برینڈن میکولم (کپتان) برائن لارا ، میتھیوز ہیڈن ، ماہیلا جے وردھنے ، گریم سمتھ ، سکاٹ سٹائرس ، ڈینیل ویٹوری، شاپور زدرن پر مشتمل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…