دبئی(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی20 درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے بعد آسٹریلیا کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔اس میچ میں فتح سے انگلینڈ کی آٹھویں پوزیشن پر تو کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن آسٹریلین ٹیم دوسری پوزیشن سے تیسری پر آ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپیئن سری لنکا 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور ہندوستان 118 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے، 117 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































