جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت سے برابری کی سطح پرتعلقات رکھیں،کامران اکمل

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر کرکٹ تعلقات کا مشورہ دے دیا، انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے دورے سے انکار پر پاکستان کو بھی ہر لیول پر اس کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام جاری میڈیا کپ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بطور کرکٹر میری خواہش ہے کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، اسی کے ساتھ سیالکوٹ سیکٹر پربھارتی جارحیت کی میں بھرپورمذمت کرتا ہوں، ملکی عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جارحیت کا ا?غاز ہمیشہ بھارت کی جانب سے ہوتا ہے، ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو بھی اب سوچنا ہوگا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت اب بھی نہیں کھیلنا چاہتا تو پھر پاکستان کو بھی ا?ئی سی سی ایونٹس سمیت دیگر مقابلوں میں اس کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کا اچھا اقدام ہے اس سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی کرکٹ کا معیار بھی بلند ہوگا، ایونٹ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ مقامی کرکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…