اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل کر رکھ دے گا۔انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کو گرین کیپس کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی پوری توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، پاکستان یہاں پر نہ صرف اسپننگ ٹریکس بنائے گا بلکہ ریورس سوئنگ پر بھی توجہ ہوگی، بہرحال اصل قوت ایک بار پھر اسپنرز ہی ہوں گی، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں اسپننگ ٹریک تیار کرکے پوری قوت سے حریف پر حملہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے حال ہی میں ایشز سیریز جیتی مگر اس کی پرفارمنس میں تسلسل نہیں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز بھی ریورس سوئنگ کے ذریعے اسے گھیر سکتے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یو اے ای کی پچز فاسٹ بولرز کیلیے معاون نہیں ہوں گی مگر اس کے باوجود گیند کو سوئنگ کیا جاسکے گا۔
اب آپ ایسا کیسے کرتے ہیں یہی بات سب سے زیادہ اہم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی سیریز ثابت ہوگی، انگلینڈ نے چونکہ حال ہی میں ایشز سیریز جیتی اس لیے وہ خود کو بہتر ٹیم ثابت کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان کے لیے یہ سیریز کچھ حاصل کرنے کیلیے ہے۔ شعیب اختر نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تب لوگوں کا جوش و خروش دیدنی رہا، زیادہ خطرہ پلیئرز نہیں بلکہ کراو¿ڈ کیلیے تھا۔ اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا، موسم سخت گرم ہونے کے باوجود 50 ہزار لوگ موجود تھے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹ ہماری قوم کیلیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، چھوٹی ٹیموں کے دوروں سے آغاز اچھی بات ہے جب دھول بیٹھ جائے گی تو پھر بڑی سائیڈز بھی ٹورکرنے لگیں گی، مجھے پورا یقین ہے کہ بڑی ٹیمیں بھی2 سال کے اندر پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
پاکستان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل دے گا، شعیب اختر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف















































