جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کولمبو ٹیسٹ میں بدمزگی ، ایشانت شرما اوردنیش چندیمل پر1،1میچ کی پابندی

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ میں بدمزگی کے واقعات پر بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما اور دنیش چندیمل پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی، دونوں کو یہ سزا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دی گئی۔سری لنکن کرکٹرز دھمیکا پرساد اور لاہیرو تھریمانے پر میچ فیس کا 50، 50 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا، ایشانت کو 2معطل پوائنٹس کی سزا بھی ملی، وہ نومبر میں جنوبی افریقہ کیخلاف شیڈول موہالی ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے،چندیمل کو ایک میچ سے معطل کیا گیا، وہ ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کا پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔چاروں پلیئرز میں جھگڑا ہوا تھا، ایشانت نے چوتھی اننگز میں سری لنکن اوپنر اپل تھارنگا کوآؤٹ کرنے کے بعد پویلین کا راستہ دکھانے کا اشارہ کیا تھا، اس پر بھی ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ایشانت 2مختلف واقعات پر میچ فیس کا 65 فیصد حصہ بطورجرمانہ بھی بھریں گے، انھیں آئندہ 12 ماہ میں خراب رویے برتنے پر مخصوص مدت کے لیے معطل بھی کیا جا سکتاہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…