ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے وقت چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے متعدد رازوں سے پردہ اٹھادیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لندن (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں پاکستانی کرکٹروں پر عائد پانچ سالہ پابندی منگل کے روز ختم ہوگئی جب سپاٹ فکسنگ کا یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت اعجاز بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے۔اعجاز بٹ نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تینوں کرکٹر برطانیہ میں اپنی سزا بھگت چکے تاہم پاکستان میں بھی انھیں سزا ملنی چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سلمان بٹ کو کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینی چاہیے جبکہ دیگر دو کرکٹروں پر چھ ماہ تک نظر رکھنی چاہیے کہ ان کا رویہ اور طرزِ عمل کیسا ہے۔اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر وہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہوتے تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ نہ کھیلنے دیتے کیونکہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وہی سب سے بڑے محرک تھے۔ محمد آصف کا قصور بھی کم نہیں تھا البتہ محمد عامر کو ان کی کم عمری کے سبب مبینہ طور پر سلمان بٹ نے دباو ¿ ڈال کر ملوث کیا تھا۔اعجاز بٹ نے کہا کہ انھوں نے متعدد بار محمد عامر کو سمجھایا تھا کہ وہ انھیں تمام حقیقت سے آگاہ کر دیں اور اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں تاہم وہ انکار کرتے رہے اور انھوں نے برطانوی خاتون وکیل کی بجائے اپنے کسی پاکستانی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کو فوقیت دی۔اعجاز بٹ نے کہا کہ کرکٹروں کے ایجنٹ کے روپ میں کام کرنے والا مبینہ بک میکر مظہر مجید کافی عرصے سے پاکستانی کرکٹروں سے رابطے میں تھا اور جس کرکٹر سے بھی اس کے متعلق بات کی جاتی، یہی جواب ملتا کہ اسے سینیئر کرکٹروں نے مظہر مجید سے ملوایا تھا۔اعجاز بٹ نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سارا قصور پاکستانی کرکٹروں کا تھا اور بحیثیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ انھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی اعجاز بٹ نے کہا کہ وہ آج بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس سکینڈل کے بارے میں اہم معلومات کا تبادلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…