جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کا موجد برطانیہ نہیں،1478 میں پہلا مقابلہ فرانس میں ہونے کا انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)تاریخ دانوں نے دعویٰ کیاکہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا، برطانیہ نہیں وہی اس کا موجد ہے۔عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ برطانوی سرزمین پر1550 میں شروع ہوئی اور گلڈ فیلڈ میں کھیلی جاتی تھی، پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589 میں ایک رائل گرامر اسکول کے بچوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا۔ لیکن تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں اس کھیل کے سامنے ا?نے سے بھی تقریبًا 80 برس قبل 1478 میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے۔نوجوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبے لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے بال گیم کو کیوں دیکھ رہے ہوں۔ جس پر جھگڑا شروع ہوا اور اس میں ایک شخص مارا بھی گیا تھا۔یہ انکشاف ہونے کے بعد فرانس کے سیاحت ڈپارٹمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے281 نفوس پر مشتمل اس لائیٹریس نامی قصبے میں فرانس کا پہلا کرکٹ گراؤنڈ بنانے اور وہاں اگلے ماہ مختلف کلبز کے درمیان ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…