ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے خلاف 386 رنز کا ہدف، سری لنکا کی لنچ تک 134 رنز پر پانچ وکٹیں گر چکیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
Indian cricketer Ravichandran Ashwin (R) celebrates with teammates after he dismissed Sri Lankan cricketer Lahiru Thirimanne (2L) during the fifth and final day of the third and final Test match between Sri Lanka and India at the Sinhalese Sports Club (SSC) in Colombo on September 1, 2015. AFP PHOTO / Ishara S. KODIKARA (Photo credit should read Ishara S.KODIKARA/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوز ڈیسک)کولمبو میں بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 386 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔پانچویں دن لنچ پر سری لنکا نے 134 رنز پر پانچ وکٹیں گر چکی ہیں اور کپتان اینجلو میتھیوز کی مزاحمت جاری ہے، وہ نصف سینچری مکمل کر چکے ہیں۔پانچویں دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سری لنکا نے اپنے اوپنر کشال سلوا کی وکٹ کھو دی جو کہ آج گرنے والی پہلی اور مجموعی طور پر چوتھی وکٹ تھی۔ اس کے بعد تھیرامنے 12 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔پیر کو چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنا لیے تھے۔اسے فتح کے لیے اب 252 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔آؤٹ ہونے والے پہلے سری لنکن بلے باز اپل تھارنگا تھے جو اننگز کے پہلے اوور کی آخری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ ہوئے۔ان کی جگہ آنے والے کرونارتنے بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور امیش یادو کی پہلی وکٹ بنے۔سری لنکا کی تیسری وکٹ 21 کے مجموعی سکور پر گری جب دنیش چندی مل 18 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کی گیند پر کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل کھیل کے چوتھے دن بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے سری لنکا پر 385 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔چوتھے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز سے دوبارہ شروع کی تو کپتان وراٹ کوہلی جلد ہی 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد روہت شرما اور سٹوئرٹ بنی نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر روہت نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔روہت کے پویلیئن لوٹنے کے بعد بنی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سکور 160 تک پہنچا دیا۔وہ ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور پرساد کی تیسری وکٹ بنے۔نمن اوجھا کو رنگانا ہیراتھ نے آؤٹ کر کے اس اننگز میں اپنی پہلی وکٹ لی، وہ 35 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ ہوئے۔امت مشرا 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے لیکن نویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے روی چندرن ایشون نے نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی۔سری لنکا کے لیے پرساد کے علاوہ پردیپ نے بھی چار وکٹیں لیں جبکہ ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اتوار کو میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بھارت کے 312 رنز کے جواب میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح بھارت کو 111 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کے پہلے میچ میں رنگانا ہیراتھ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا نے بھارت کو 63 رنز سے ہرایا تھا۔اس کے بعد بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…