جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل دے گا، شعیب اختر

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل کر رکھ دے گا۔انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کو گرین کیپس کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، پاکستان یہاں پر نہ صرف اسپننگ ٹریکس بنائے گا بلکہ ریورس سوئنگ پر بھی توجہ ہوگی، بہرحال اصل قوت ایک بار پھر اسپنرز ہی ہوں گی، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں اسپننگ ٹریک تیار کرکے پوری قوت سے حریف پر حملہ کرے۔انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے حال ہی میں ایشز سیریز جیتی مگر اس کی پرفارمنس میں تسلسل نہیں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز بھی ریورس سوئنگ کے ذریعے اسے گھیر سکتے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یو اے ای کی پچز فاسٹ بولرز کیلیے معاون نہیں ہوں گی مگر اس کے باوجود گیند کو سوئنگ کیا جاسکے گا۔اب آپ ایسا کیسے کرتے ہیں یہی بات سب سے زیادہ اہم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی سیریز ثابت ہوگی، انگلینڈ نے چونکہ حال ہی میں ایشز سیریز جیتی اس لیے وہ خود کو بہتر ٹیم ثابت کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان کے لیے یہ سیریز کچھ حاصل کرنے کیلئے ہے۔ شعیب اختر نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تب لوگوں کا جوش و خروش دیدنی رہا، زیادہ خطرہ پلیئرز نہیں بلکہ کراو¿ڈ کیلیے تھا۔اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا، موسم سخت گرم ہونے کے باوجود 50 ہزار لوگ موجود تھے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹ ہماری قوم کیلیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، چھوٹی ٹیموں کے دوروں سے ا?غاز اچھی بات ہے جب دھول بیٹھ جائے گی تو پھر بڑی سائیڈز بھی ٹورکرنے لگیں گی، مجھے پورا یقین ہے کہ بڑی ٹیمیں بھی2 سال کے اندر پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیں گی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…