کولمبو(نیوز ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پر رہی، مختلف اوقات میں وہ سری لنکن کرکٹرز سے تلخ کلامی کرتے دکھائی دیے۔گزشتہ روز ایشانت،دھمیکا پرساد سے الجھ پڑے، سری لنکن پلیئر نے دوسری اننگز میں آخری وکٹ گرانے کیلیے ایشانت کوتین شارٹ پچ بالز کیں جن سے وہ بڑی مشکل سے بچے،آخری گیند پر وہ سنگل لینے کیلیے دوڑے اور دھمیکا کو دیکھ کر ہیلمٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگلی گیند میرے سر پر مارنا‘‘ اس پر دونوں کے درمیان فقرے بازی ہوئی اور اس میں دنیش چندیمل، ایشون اور انجیلو میتھیوز بھی کود پڑے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر امپائرز نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔اس سے قبل ایشانت نے کوشل پریرا کو ا ؤٹ کرنے کے بعد انتہائی جارحانہ انداز میں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔ اس پر فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ میں نے تو صرف پریرا سے یہ کہا تھا کہ ’’تم ڈنر کس وقت کرتے ہو‘‘۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بسنت کے معاملے میں
-
رمضان 2026 میں صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پی ٹی آئی کے2 اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
-
پنجاب حکومت کی بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم منظور
-
بارشوں کا نیا طاقتور سپیل پاکستان میں داخل، الرٹ جاری
-
صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری
-
اداکارراجپال یادیو قرض تنازع کیس میں تہاڑ جیل منتقل
-
ڈرائیورز خبردار، آن لائن ٹیکسی والوں کے لیے نیا الرٹ جاری
-
آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
-
سینئر صحافی بلال غوری کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
-
ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
38 سالہ سافٹ وئیر انجینئر کی گردن پر ڈور پھر گئی



















































