جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاکی فیڈریشن ، حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، سلیکٹرز کی تعداد بھی 5 سے کم کر کے4 کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف میں بڑے پیمانے پر بڑے فیصلوں کا سلسلہ شروع ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئندہ 2،3 روز تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور پہنچ کر ممکنہ تبدیلیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کرینگے۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کے پہلی بار اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ سے اختر رسول کو صدارت سے علیحدہ ہونا پڑا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالدکھوکھر کو پی ایچ ایف کا 24واں صدر بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئے صدر نے باہمی مشاورت سے پی ایچ ایف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور جونیئر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے لیے شہناز شیخ، حسن سردار سمیت ماضی کے متعدد عظیم کھلاڑیوں کے ناموں پر غور ہوا تاہم حسن سردارکو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ مزید3 سابق پلیئرز بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق قومی کپتان اصلاح الدین صدیقی نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، بعد ازاں اپنے باس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سلیکٹرز خالد بشیر اور ایاز محمود نے بھی سلیکشن کمیٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ ایک اور رکن ارشد چوہدری ورلڈ لیگ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب ہونے سے ایک روز قبل انتقال کر گئے تھے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ رواں برس ملائشیا میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کے لیے بھی جونیئر ٹیم مینجمنٹ تشکیل دی جارہی ہے جس کا سربراہ پی ایچ ایف کے کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان کو بنایا جائے گا، 3 مزید نئے کوچز ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔ قبل ازیں جونیئر ٹیم منیجمنٹ کی ذمہ داری منظور الحسن کے پاس تھی لیکن ملائیشیا میں ہونے والے جوہر بارو کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اس وقت کے صدر فیڈریشن اختر رسول نے چیف کوچ منظور الحسن سمیت پوری ٹیم منیجمنٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…