ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا مشکل میں، آدھی ٹیم پویلین واپس

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا اور بھارت کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل بھارت اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ سری لنکا کیپانچ کھلاڑی محض 47 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس چلے گئے۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے اوپنر چتیشور پجارا نے 145 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ دو ہزار سے زائد ٹیسٹ میچوں میں وہ بیٹ کیری کرنے والے 49 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے دن کا کھیل بھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز پر شروع کیا۔ بھارت کی ٹیم صرف 20 رنز کا اضافہ کر سکی۔اس اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد نے چار جبکہ ہیراتھ نے تین وکٹیں لیں۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لئے تھے۔ سنیچر کو بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر امپائروں کو دوسرے دن کا کھیل بھی جلد ختم کرنا پڑا۔ جبکہ پہلے دن صرف 15 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو پجارا 135 اور ایشانت شرما دو رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔پجارا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 277 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 135 رنز سکور کیے اور آٹھویں وکٹ کی شراکت میں امت مشرا کے ساتھ مل کر 104 رنز جوڑے۔بھارت کی جانب سے دوسرے نمایاں بلے باز امت مشرا رہے۔ انھوں نے 87 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ انھیں ہیراتھ نہ آؤٹ کیا۔سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔اس سے قبل کھانے کے وقفے پر پجارا 55 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ سٹورٹ بنی پہلی ہی گیند پر پراساد کا شکار بن گئے۔ تاہم پراساد اگلے اوور میں ہیٹرک لینے میں ناکام رہے۔اس کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے وکیٹ کیپر نمن اوجھا 21 رنز بناکر اور آر ایشون پانچ رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔دوسرے روز کے آغاز پر بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان وراٹ کوہلی کی شکل میں بھارت کی تیسری وکٹ گری۔انھیں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے 18 رنز پر آؤٹ کردیا۔کھانے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے بھارت کی چوتھی وکٹ گری۔ روہت شرما سری لنکن بولر پرساد کی گیند پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف 15 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا اور بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے۔کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعے کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور 14 کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئی تھیں۔پہلی وکٹ دو کے مجموعی سکور پر گری جب کے ایل راہل کو پرساد نے بولڈ کیا جبکہ ریہانے آٹھ رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں سیریز میں سنچری بنا چکے ہیں۔تاہم اس کے بعد چتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کوہلی نے تیسری وکٹ کے لیے 36 رنز کی شراکت ہی قائم کی تھی کہ تیز بارش شروع ہوگئی۔
بارش کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلد کیا گیا لیکن اس کے بعد بھی دن بھر کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کے پہلے میچ میں رنگانا ہیراتھ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا نے بھارت کو 63 رنز سے ہرایا تھا۔اس کے بعد بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…