ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نوجوان پلیئرز تلاش کرنے کا منصوبہ

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس پی ایچ ایف حکام نے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا منصوبہ بنا لیا، نئی سلیکشن کمیٹی اورجونیئر ٹیم مینجمنٹ تشکیل دے کر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کے آتے ہی فیڈریشن میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، آئندہ 2 سے تین روز میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن سالہا سال سے قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش نہیں اور چاہتی ہے کہ مرحلہ وار ان سے جان چھڑا کر نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے۔منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سلیکٹرز کوملک بھر کے دورے کر کے گراس روٹ سطح سے نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ہدایت دی جائے گی۔یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اصلاح الدین نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، بعد ازاں اپنے باس کی پیروی کرتے ہوئے خالد بشیر اور ایاز محمود بھی سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کے لیے شہناز شیخ، منظور جونیئر اور شہباز سینئر سمیت بعض سابق اولمپئنز کے ناموں پر غور جاری ہے۔ شہنازشیخ ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے تیار نہ تھے، فیڈریشن کے ایک اعلی عہدیدار نے سابق اولمپئن کو اس شرط پر راضی کیا کہ مستقبل میں انھیں نئی ذمہ داری دی جائے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کا رواں برس کوئی انٹرنیشنل ایونٹ شیڈول نہیں ہے، اس لیے پہلے مرحلے میں پی ایچ ایف جونیئر ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کرے گی، ذرائع کے مطابق جونیئر چیف کوچ کا قرعہ طاہر زمان یا قمر ابراہیم میں سے کسی ایک کے نام نکلنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…