ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

کرکٹ سیریز :پاکستان رسمی بھارتی انکارکا مزید 2ماہ انتظار کرے گا

datetime 29  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)پی سی بی بھارت کے رسمی انکار کا مزید 2ماہ انتظار کرے گا، چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے سیریز کھیلنے سے باضابطہ طور پر انکار نہیں کیا، مگر ہم اپنے پلان بی پر عمل درآمد کیلیے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی و سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول پاک بھارت سیریز شدید خطرات کی زد میں ہے،اس حوالے سے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیریز کا امکان بیحد کم ہے۔ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا، ہم اس غیریقینی صورتحال میں زیادہ انتظار نہیں کر سکتے،اپنے پلان بی پر عمل درآمد سے قبل مزید 2 ماہ معاملات دیکھیں گے، تاحال بھارت نے باضابطہ طور پر انکار نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ماحول بہتر ہوگا مگر اس وقت خاصی کشیدگی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں مگر کرکٹ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارتی بورڈ مالی طور پر بہت مستحکم ہے اور سیریز نہ ہونے سے ہمیں خاصا نقصان ہوگا، مگر ایسا نہیں ہے کہ ہم ان سے کھیلے بغیر نہیں رہ سکتے، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ کرکٹ کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، اسی لیے ایم او یو کے مطابق سیریز کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارت کو معاہدے کی پابندی کرنا چاہیے اور اگر وہ نہیں کرے گا تو یہ اسی کی ذمہ داری ہوگی۔ یاد رہے کہ دسمبر کی سیریز میں شیڈول کے تحت3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جانے ہیں، گذشتہ دنوں بھارتی پنجاب میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد سے دونوں ممالک میں تعلقات خاصے کشیدہ ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…