ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل کی کارکردگی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جانچا جائے گا، چیف سلیکٹر ہارون رشید

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سعید اجمل کی کارکردگی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جانچا جائے گا، چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق آئندہ ماہ آسٹریلیا سے واپسی پر کوچ وقار یونس بھی آف سپنر کی بولنگ دیکھیں گے۔دوسری جانب سعید ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پْرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن میں تبدیلی سے سعید اجمل کی بولنگ کا جادو ختم ہو گیا، رواں انگلش کاؤنٹی سیزن میں ووسٹر شائر کی جانب سے7میچز میں انھوں نے48.50 کی اوسط سے صرف16 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے مزید ایک میچ کھیل کر وطن واپس آ جائیں گے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ اس وقت ہم انگلینڈ میں سعید اجمل کی بولنگ کے اعدادوشمار پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وطن واپسی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلا کر ان کی کارکردگی جانچی جائے گی۔آئندہ ماہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس بھی سعید اجمل کی بولنگ دیکھیں گے۔ دوسری جانب سعید اجمل ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پْرعزم ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کی جانب دیکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، بطور بولر اب بھی میں اپنے ملک کو بہت کچھ دے سکتا ہوں۔سعید اجمل نے کہا کہ ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر کرکٹ اسٹیو رہوڈز اور بائیومکینکس ماہر پال ہورین نئے ایکشن کے ساتھ میری بولنگ میں بہتری سے بہت خوش ہیں،اس سے میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، انھوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میرے لیے بہت مشکل رہے، ووسٹر شائرکیلیے اس سیزن میں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکا مگر پابندی ختم ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…