ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

نجم سیٹھی سے اختلافات ،شہریار خان بول پڑے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے نجم سیٹھی سے اختلافات یا بورڈ میں تقسیم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نجم سیٹھی کے خیالات کا مکمل احترام کرتے ہیں .ہم سب ایک صفحے پر ہیں .بھارت سے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کی بقا کو کوئی فرق نہیں پڑےگا ¾سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا چاہیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اور ہندوستان سے سیریز کے معاملے پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شہریار خان کے بیانات میں ایک دوسرے کی باتوں کی نفی کی گئی جس سے پی سی بی کے گروپس میں بٹنے کے تاثر کو تقویت ملی تاہم ایک انٹرویومیں پی سی بی چیئرمین ے اپنا حالیہ بیان میں اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں کسی قسم کی تقسیم یا گروپنگ نہیں، نجم سیٹھی کو بورڈ کے پیٹرن ان چیف ویزر اعظم نواز شریف نے نامزد کیا ہے اور وہ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین میں ہوں اور تمام تر فیصلے میں ہی کرتا ہوں انہیں منظور کرنے یا نہ کرنے کا اختیار میرے پاس ہے، بورڈ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں اور میرے خیال میں نہ ہی وزیر اعظم ہم پر اپنے احکامات مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نجم سیٹھی کے اپنے خیالات ہیں جن کا میں احترام کرتا ہوں لیکن ہم سب ایک صفحے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک منتخب چیئرمین ہوں اور یقینا میری بات کی اہمیت ایک نامزد رکن سے زیادہ ہوتی ہے۔بھارت سے سیریز کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ بھارت سے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کی بقا کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔شہریار خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیریز مشکل نظر آتی ہے اور ہمیں اس حقیقت کے ساتھ جینا ہو گا کہ ہندوستان ہمارے ساتھ نہیں کھیل رہا۔بی سی سی آئی نے ہمیں باقاعدہ انکار نہیں کیا تاہم ہم اس غیر یقینی کیفیت کے ساتھ زیادہ عرصہ انتظار نہیں کر سکتے اور ہمیں کوئی متبادل پلان ڈھونڈنا ہو گا ہم پلان بی پر عملدرآمد سے قبل مزید ایک سے دو ماہ انتظار کریں گے۔مجھے امید ہے کہ ماحول میں بہتری آئے گی تاہم اس وقت بہت زیادہ سیاسی تناو ¿ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہیں لیکن اس سے کرکٹ کو متاثر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بالآخر یہ ہی وہ چیز ہے کہ جسے تناو ¿ کو کم کر سکتی ہے بھارت کی جانب سے سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان کو نشریاتی حقوق اور استہاری معاہدوں کی مد میں تقریباً آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔شہریار نے کہا کہ بھارتی بورڈ یقینامالی طور پر بہت مضبوط ہے تاہم ایسا نہیں کہ ان سے کھیلے بغیر ہماری بقا پر کوئی فرق پڑے گا تاہم ہمارا موقف ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا چاہیے لہٰذا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ معاہدے کی یادداشت کے مطابق سیریز کو بحال کیا جا سکے۔پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل تبدیلیوں کے حوالے سے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہمارا مقصد ٹیموں کی تعداد کو کم کرنا ہے تاکہ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کے معیار کو بلند کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم میں 24 ٹیمیں ہیں اور یہ تعداد دنیا میں کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں سب سے زیادہ ہے اس سے ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کا معیار گر رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق ہم نے کرکٹ کے تمام حلقوں اور اسٹیک ہولڈرز سے اس حوالے سے بات چیت کی اور وہ ٹیموں کی تعداد 16 کرنے کے حق میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…