جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوشگوار یادیں دل میں لیے عامرخان کی واپسی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)شہرہ آفاق پاکستانی نڑ اد برطانوی باکسر عامر خان خوشگوار یادیں لیے پاکستان سے رخصت ہو گئے، قبل ازیں انھوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا دل ہے۔کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر اسے امن کا گہوارہ بنایا جا سکتاہے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا، عامر خان نے کہا کہ شہر میں قیام کی بہتری اور مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی کوشش میں وہ بھرپور تعاون کریں گے جبکہ اگلی مرتبہ پاکستان آکر کراچی کی گلیوں میں گھومیں پھریں گے، خواہش ہے کہ شہر میں باکسنگ کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، کمشنر نے عامر خان کو کراچی میں ان کے نام سے منسوب اکیڈمی قائم کر نے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکنہ مدد کریگی۔ اس موقع پر تین مقامات لیاری ،کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس اور ہاکس بے میں کسی ایک مقام پر اکیڈمی بنانے پر غور کیا گیا، کمشنر نے کہاکہ کراچی اکیڈمی پروجیکٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کو بھی شریک کرکے دنیا بھر کے لیے مثالی باکسنگ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔
اس اقدام سے شہر میں امن کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر میں کراچی کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا۔ عامر خان نے کہا کہ وہ برطانیہ پہنچ کر اس حوالے سے اپنا تحریری منصوبہ ارسال کردیں گے تاکہ کمشنر کراچی اس کی روشنی میں اقدمات کر سکیں، عامر خان نے کہا کہ وہ دسمبر میں دوبارہ پاکستان آکراکیڈمی کے قیام کیلیے کاوش کریں گے، کمشنر نے کراچی آمد پر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور شہریوں کی جانب سے انھیں یادگار ی نشان پیش کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…