ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی کوچ نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ہاکی چیف کوچ شہناز شیخ نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا،ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کیا۔ دوسری طرف خالد سجاد کھوکھر نے کانگریس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ایف کی صدارت سنبھال لی۔
انھوں نے منتخب ہونے کے بعد پہلا کام حکومت سے گرانٹ مانگنے کا کیا، صدر کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کیلیے وقتی طور پر10 کروڑ روپے جاری کیے جائیں، مالی استحکام کیلیے مارکیٹنگ کے شعبے کو فعال بنایا جائیگا، نئی ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے آئندہ 2،3روز میں بڑے فیصلے کرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے بالآخر ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرہی لی ہے۔
گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پی ایچ ایف کی کانگریس میں انھوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا، ورلڈ ہاکی لیگ میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے آنے والا یہ پہلا استعفیٰ ہے، اس سے قبل اختر رسول چوہدری پی ایچ ایف کی صدارت سے الگ ہوئے تھے، مستقبل قریب میں پی ایچ ایف میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔
شہناز شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد میں قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کو چھوڑا، اگر میرے جانے سے فائدہ ہوا تو اپنے فیصلے پر خوشی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اسے آگے لانے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے۔بعدازاں شرکا نے بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر کو بھاری اکثریت سے پی ایچ ایف کا24ویں صدر بنانے کی منظوری دی،اجلاس میں کانگریس کے 104 میں سے 86 ارکان نے شرکت کی اور تمام نے خالد کھوکھر کے حق میں ووٹ دیا، نومنتخب صدر نے سیکریٹری رانا مجاہد علی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بہتری کیلیے وقتی طور پرحکومت سے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
کوشش کرینگے کہ اخراجات خود برداشت کریں، اس مقصد کیلیے فیڈریشن کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کوفعال بنایا جائیگا۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ میں 4 سال کیلیے منتخب ہوا ہوں، اگر2 سال بھی صدر رہا تو اس میں کوئی حرج نہیں، ہاکی کے فروغ کیلیے حکمت عملی بنارہے ہیں، اس ضمن میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے حوالے سے آئندہ 2 سے 3 روز میں اعلان کرینگے،شہناز شیخ کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ایک سوال پر خالد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر اسلام آباد منتقل نہیں کیا جا رہا بلکہ قومی کھیل کے معاملات لاہور میں ہی طے کیے جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ سیکریٹری رانا مجاہد علی نے بھی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے،فیڈریشن کے تمام معاملات شفاف طریقے سے حل کیے جائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…