جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

رینکنگ نے گرین شرٹس کے زوال کی داستان سنا دی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ نے گرین شرٹس کے زوال کی داستان سنا دی، ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں گرین شرٹس کا نام ونشان بھی موجود نہیں ہے، ٹاپ 50 میں صرف تین کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے نمبر پر موجودسری لنکن اسٹار سنگاکارا نے آخری مرتبہ رینکنگ میں انٹری دی، بولرز میں سعید اجمل بدستورآٹھویں درجے پرموجود ہیں۔
پاکستان ٹیم کا بھی آٹھواں نمبرہے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے پلیئرزرینکنگ پاکستان کیلیے لمحہ فکریہ ہے، ہیئر اسٹائل، شرٹس اورچشموں سے پڑوسی ملک کے سپر اسٹارز کی نقل کرنے والے پلیئرزکا کھیل کے میدان میں حریفوں سے کوئی مقابلہ نہیں لگتا۔
ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ سب سے ہائی رینکنڈ محمد حفیظ27 ویں نمبر پر فائز ہیں، احمد شہزاد کا 29 ویں نمبر ہے، ٹاپ 50 بیٹسمینوں میں شامل تیسرے پاکستانی کپتان اظہر علی41 ویں درجے پر براجمان ہیں۔ ویرات کوہلی 2 درجے ترقی پاکرچوتھے نمبر پرچلے گئے، ابراہم ڈی ویلیئرزٹاپ پر موجود ہیں، کمار سنگاکارا اگرچہ دوسری پوزیشن پر ہیں مگر چونکہ وہ ریٹائر ہوچکے اس لیے ان کا نام آخری مرتبہ رینکنگ کا حصہ بنا ہے۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل چار درجے بہتری سے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولرز میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر بولنگ کی وجہ سے تین درجے بہتری نے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو دوسرے نمبر پرپہنچا دیا۔ بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگنے اور اس کے بعد ٹیم سے ڈراپ ہوئے کئی ماہ گزرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی ماضی کی شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر آٹھواں نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اگرچہ حفیظ 16 ویں پوزیشن پر ہیں مگر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے ایک برس کیلیے ان کی بولنگ پر پابندی عائد ہوچکی، محمد عرفان کا 17 واں نمبر ہے۔
ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن بھی چھین لی، اب کیویز چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا ٹاپ اور بھارت دوسرے درجے پر ہے، پاکستانی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے،اس سے آگے موجود بنگلہ دیش کے 96 پوائنٹس ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…