ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا آئرلینڈ سے ٹکرائیں گے

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئرلینڈ 2016 کے موسم گرما میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔بی بی سی کے مطابق، آئرلینڈ جون میں سری لنکا جبکہ اگست میں پاکستان کے خلاف دو دو ون ڈے میچ کھیلے گا۔
آئرش کپتان ولیئم پورٹر فیلڈ نے کہا کہ وہ بالکل اسی طرح کے میچوں کا بہت عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ ’ہم مسلسل ٹاپ ٹیموں کے خلاف میچ کھیلنے کے خواہش مند ہیں، اور یہ میچ بارش کا پہلا قطرہ ہیں‘۔آئرلینڈ اور پاکستان آخری مرتبہ ورلڈ کپ میچ میں آمنے سامنے آئے تھے۔ اس میچ میں پورٹر فیلڈ کے شاندار 107 رنز کے باوجود آئرلینڈ سات وکٹوں سے ہرا تھا۔
مئی 2013 میں پاکستان کے آخری مرتبہ دورہ ِآئرلینڈ میں پال سٹرلنگ کی سینچری اور کیون او برائن کے ناقابل شکست 84 رنز کے بدولت میزبان ٹیم نے ڈرامائی انداز میں پہلا ون ڈے میچ برابر کر دیا تھا۔دوسرے مقابلے میں ایڈ جوائس کے 116 ناٹ آو¿ٹ کی بدولت آئرلینڈ نے 229 رنز بنائے تھے، لیکن پاکستان نے 7-133 سے ریکور کرتے ہوئے دو وکٹوں سے میچ جیتا۔سری لنکا نے گزشتہ سال آئرلینڈ کا دورہ کرتے ہوئے پہلا ون ڈے 79 رنز سے جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…