جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

‘پی سی بی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے’

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو ٹیم میں منتخب کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لینے کا مشورہ دے دیا۔
شاہد آفریدی نے کراچی جناح اسپتال کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پی سی بی کے لیے ایک بہت بڑا فیصلہ ہے اور میں بورڈ پر زور دوں گا کہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں اچھی طرح سوچ لیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پی سی بی کو بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا کیوں کہ یہاں مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنی ہے۔جناح ہسپتال کے دوران کے دوران آفریدی نے مخلتف شعبوں میں موجود مریضوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر آفریدی نے وارڈ کے مریضوں کےلئے بیس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ ’بحالی پروگرام کے تحت آصف اور سلمان کو تمام ریجنز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو منفی سرگرمیوں کے نقصان سے آگاہ کرنا ہو گا‘۔
شہریا ر کے مطابق، بحالی پروگرام کے بعدہی دونوں کھلاڑی کلب اور پھر گریڈ –ٹو کرکٹ کھیل سکیں گے۔خیال رہے کہ 2010 کے دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تینوں کھلاڑیوں کی پابندی دو ستمبر کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد سے ملک میں ان کھلاڑیوں کو ٹیم شامل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بحث چھڑگئی ہے۔
متعدد سابق کھلاڑیوں نے تینوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…