ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ ایتھلیٹکس؛ بولٹ اور گیٹلن آج گولڈ میڈل کے لئے ٹکرائیں گے

datetime 27  اگست‬‮  2015 |

بیجنگ(نیوز ڈیسک) جمیکن سپراسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور امریکا کے جسٹن گیٹلن جمعرات کو 200 میٹر ریس کے گولڈ میڈل کے لیے برسرپیکار ہوں گے، کینیا کے جولیس یگونے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے آل ٹائم فہرست میں تیسری بہترین تھرو پھینک کر پہلا نمبر پایا، مینز 400 میٹر ریس کا ورلڈ ٹائٹل جنوبی افریقہ کے وائیڈ وان نیکرک کے نام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسپرنٹ کنگ یوسین بولٹ اور ان کے امریکی حریف جسٹن گیٹلن نے 200 میٹر ریس کے فائنل میں جگہ بنالی، گیٹلن نے سیمی فائنل میں تیزترین وقت 19.87 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا، بولٹ 19.95 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، بولٹ اس کیٹیگری میں ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بھی ہیں، اس سے قبل 100 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں گیٹلن پہلے نمبر پر آئے اور بولٹ نے دوسری پوزیشن پائی تھی لیکن فائنل میں انھوں نے گیٹلن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔کینیا کے جولیس یگونے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے آل ٹائم فہرست میں تیسری بہترین تھرو پھینک کر پہلا نمبر پایا، جولیس نے تیسرے راؤنڈ میں 92.72 میٹر کی دوری پر تھرو پھینک کر یہ کارنامہ انجام دیا، ان سے قبل جین زیلینزی نے 2001 میں 92.80 میٹر کی دوری پر تھرو پہنچایا تھا، جمہوریہ چیک کے ایتھلیٹ زیلینزی کو ہی ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو انھوں نے1996 میں 98.48 میٹر کی پرفارمنس سے بنایا، مصر کے ایحاب عبدالرحمان السید نے 88.99 میٹر کی پرفارمنس سے سلور میڈل قبضے میں کیا، وہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس میں پہلا میڈل پانے میں کامیاب ہوئے۔
فن لینڈ کے ٹیرو پیٹ کیماکی نے برانز میڈل قبضے میں کیا، ان کی کارکردگی 87.64 میٹر رہی، دفاعی چیمپئن ویٹزسلاو ویسلے نے ا?ٹھویں پوزیشن پر اختتام کیا، ان کی پرفارمنس 83.13 میٹر رہی۔مینز 400 میٹر ریس کا ورلڈ ٹائٹل جنوبی افریقہ کے وائیڈ وان نیکرک نے جیت لیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 43.48 سیکنڈز میں طے کیا، دفاعی چیمپئن لاشوان میریٹ نے سلور میڈل پر اکتفا کیا جبکہ گرینیڈا کے کیرانی جیمز نے برانز میڈل پایا۔ویمنز 400 میٹر ہرڈلزمیں جمہوریہ چیک کی زوزانا ہیجنووا نے اعزاز کا دفاع کرلیا، انھوں نے رواں برس کی بہترین53.50 سیکنڈز کی پرفارمنس سے گولڈ میڈل پایا، امریکا کی شامیرلٹل اور کیسانڈرا ٹیٹ نے بالترتیب سلور اور برانز میڈلز اپنے نام کیے۔کیوبا کی یاریسلی سلوا نے ویمنز پول والٹ ٹائٹل جیت لیا۔انھوں نے 4.90 میٹر کی دوری پر گولہ پھینک کر پہلا نمبر پایا، برازیل کی فابینا میور نے سلور جبکہ یونان کی نکولیٹا نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ویمنز 3 ہزار میٹر اسٹیپ لیشز میں کینیا کی ہائیون کیانگ جیپکیموئی نے سونے کا تمغہ قبضے میں کیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 9 منٹ19.11 سیکنڈز میں طے کیا، تیونس کی حبیبہ غاریبی نے چاندی کا تمغہ گلے کی زینت بنایا، جرمنی کی گیسا فیلسیٹاس کیروسی نے کانسی کا تمغہ پایا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…