جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

دانش کنیریا نے تاحیات پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)لیگ سپنر دانش کنیریا نے خود پر فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب جیل کی ہوا کھانے والوں کو دوسرا موقع مل سکتا ہے تو مجھے رعایت کیوں نہیں دی جارہی، جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو پھر کس بات کا اقرار اور ندامت ظاہر کروں، کرکٹ میری روزی روٹی ہے اور مجھے اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق دانش کنیریا پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی عائد ہوئی جس کا اطلاق دنیا بھر پر ہوتا ہے،ان پر2009 میں ایسیکس کی جانب سے ڈرہم کے خلاف ایک پرو 40 میچ میں فکسنگ اور ساتھی کھلاڑیوں کو کرپشن پر اکسانے کاالزام عائد ہوا تھا۔ ہر فورم اور عدالت میں ان کی اپیل مسترد ہوئی تاہم دانش کنیریا اب بھی اپنی بے گناہی پر قائم اور سزا پر نظر ثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انگریزی اخبار ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں پر فکسنگ کا جرم ثابت ہوا اورجیل کی ہوا کھائی انھیں دوسرا موقع دیا جارہا ہے مگر یہی سلوک میرے ساتھ روا نہیں رکھا گیا،مجھے باربار کہا جاتا ہے کہ غلطی تسلیم اور ندامت بھی ظاہر کروں لیکن جب میں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں تو پھر میں ایسا کیوں کروں، مجھے ایسیکس پولیس نے کلیئر قرار دیا مگر انگلش کرکٹ بورڈ نے نہ صرف میرے لیے ایک پینل تشکیل دیا بلکہ گواہ مرون ویسٹ فیلڈ پر دباؤ ڈال کر مجھ پر تاحیات پابندی عائد کردی۔جب مجرم ثابت ہونے والے پلیئرز کو نئی زندگی مل سکتی ہے تو پھر مجھے کیوں نہیں؟ دانش کنیریا نے مزید کہا کہ مجھے عامر، آصف اور سلمان بٹ کو دوسرا موقع دیے جانے اور ان پر ڈومیسٹک و انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی پابندی ختم ہونے کی خوشی ہے کیونکہ ہم سب کی روزی روٹی کرکٹ سے وابستہ ہے،اس کے ساتھ میں صرف امید ہی کرسکتا ہوں کہ ا?ئی سی سی، ای سی بی اور پی سی بی حکام میرے بھی کیس پر نظرثانی کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…