ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی نے سلمان بٹ ،محمدآصف اورمحمدعامر کے بارے میں فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ ،محمدآصف اورمحمدعامر کی بحالی کیلئے تربیتی شیڈول کااعلان کردیا ہے اورچیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہاہے کہ یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ان کھلاڑیوں کو فوری طورپرٹیم میں شامل کرلیاجائیگا انہیں پہلے اپنی فٹنس اورقابلیت کو ثابت کرناہوگا۔پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کی دوستمبر کے بعدکرکٹ میں بحالی پرکوئی اعتراض نہیں کیا تاہم انہیں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی شرائط اورتقاضوں کو پورا کرنا ہوگا چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ان کھلاڑیوں کی واپسی کے اثرات کو بھی مدنظررکھناہوگا کہ انہیں ساتھی کھلاڑی قبول کریں اورمیدان میں بھی انہیں دیکھ کرمنفی قسم کے نعرے نہ لگائے جائیں اس سے کھلاڑیوں پر دباﺅ بڑھے گا اس مقصدکیلئے ہم نے ان کی مکمل بحالی اورتعلیم وتربیت کیلئے موثر پروگرام تیار کیاہے ۔اس پروگرام کے تحت 26اگست سے یکم ستمبر تک تینوں کھلاڑیوں کولیکچردیئے جائیں گے یہ لیکچر پی سی بی کا اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ جے گا دو ستمبر سے تیس اکتوبر تک یہ تینوں کھلاڑی مختلف علاقوں میں جاکرخود لیکچردینگے اس کے بارے میں فیصلہ ان علاقوں میں کھلاڑیوں کی دستیابی پر ہوگا دو ستمبر کے بعد محمد آصف اورسلمان بٹ ضلعی اورکلب کی سطح پرکرکٹ شروع کرینگے دوستمبر سے ہی تینوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ پریکٹس شروع کرینگے تاہم جب قومی کھلاڑی یہاں پریکٹس کرینگے تو یہ تینوں کھلاڑی موجود نہیں رہینگے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔بحالی پروگرام مکمل ہونے پر یہ لوگ اکیڈمی کو استعمال کرسکیں گے ان کھلاڑیوںکو مسلسل تین ماہ ستمبر، اکتوبر اورنومبر میں ٹیسٹ کے دوران اپنا فٹنس لیول 11بلیپ رکھناہوگا یہ ٹیسٹ این سی اے کاسپیشلسٹ حملہ کرے گا جو پی سی بی کو رپورٹ دیگا پانچ ستمبر سے31دسمبر تک تینوں کھلاڑی ایدھی ہومز،یتیم خانوں، آرمی پبلک سکول اوردیگر اداروں میں سماجی ذمہ داریاں اداکرینگے پانچ ستمبر سے 28 فروری2016 ءتک تینوں کھلاڑیوں کے باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد کے ساتھ سیشن ہونگے اوریہ ٹیم کے ارکان سے بھی ملیں گے تاکہ خوشگوار ماحول پیدا کیاجاسکے اس موقع پران کھلاڑیوں کوچاہیے کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سلیکٹرز اوردیگرعملے سے معذرت خواہانہ رویہ رکھیں پندرہ ستمبرکے بعد محمدآصف اورسلمان بٹ ماہرنفسیات کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے تاکہ ان میں واپسی پردباﺅ برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہو محمد عامر کا بحالی وتعلیم پروگرام پہلے ہی جاری ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…