جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر اکمل خاتون کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناروے (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز عمر اکمل دنیا کی کسی بھی بالنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ناروے میں کھیلے گئے ایک میچ میں انہیں ایک خاتون نے کلین بولڈ کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین بلے باز سمجھے جانے والے عمر اکمل ناروے کے شہر اوسلو میں ایک نمائشی میچ میں شریک تھے،میچ کا اہتمام ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کیا تھا جس میں عمر اکمل کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئے جن میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق،یونس خان اور عبدالرزاق بھی شامل تھے۔ پاکستانی نڑاد لڑکیوں کی 2 ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس میچ میں عمر اکمل ایک ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، بیٹنگ کے آغاز میں تو انہوں نے چند شاٹس کھیلے لیکن پاکستانی نڑاد بالر اسما احمد کی ایک گیند کھیلنے کی کوشش میں وہ بولڈ ہوگئے، عمر اکمل کے آو¿ٹ ہونے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا ،بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ناروے میں پاکستانیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگا یہاں کے لوگوں نے انہیں بہت زیادہ پیار اور عزت دی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…