ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی،عامرکوکئی پاپڑ بیلنا پڑیں گے

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے کئی پاپڑ بیلنا پڑیں گے۔پیسرکا کہنا ہے کہ بتدریج ہدف کی طرف بڑھوں گا، فی الحال تمام تر توجہ قومی ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی پر مرکوز ہے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ 5سال کا وقفہ کم نہیں ہوتا،کسی بھی کرکٹر کی فارم اور فٹنس جانچنے کیلیے پورے ایک سیزن میں کارکردگی دیکھنا پڑتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت تو پہلے ہی مل گئی تھی،یکم ستمبر کے بعد ان پر انٹرنیشنل میدانوں کے دروازے بھی کھل جائینگے۔
تاہم قومی ٹیم تک رسائی کا سفر آسان نہیں ہوگا، اس حقیقت سے وہ خود بھی آگاہ ہیں، ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ انجری کی وجہ سے ایک ماہ تک آرام کرنا پڑا، 2ہفتے قبل ٹریننگ اور اب بولنگ بھی شروع کردی ہے،ابھی بہت آگے کا سوچ کر بڑے اہداف مقرر نہیں کیے،صرف موجودہ چیلنجز کا سوچ رہا ہوں،سب سے پہلا مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانا ہے،اسکے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں شرکت کرونگا۔
دوسری جانب دورئہ زمبابوے اور پھر یواے ای میں انگلینڈ سے سیریز سمیت فیوچر مقابلوں کیلیے محمد عامر کو زیر غور لانے پر چیف سلیکٹر نے واضح جواب نہیں دیا، ہارون رشید نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، 5سال کا وقفہ کم نہیں ہوتا،انٹرنیشنل کم بیک کیلیے پورا سیزن کھیلنا ضروری ہے۔
ابھی تک تو پیسر کے جسم نے کسی قسم کا دباو¿ بھی برداشت نہیں کیا، وہ سخت ٹریننگ کررہے ہیں، فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی لیکن مخصر فارمیٹ کو اس نوعیت کی مسابقی کرکٹ نہیں کہا جاسکتا کہ فارم اور فٹنس کا درست اندازہ کیا جاسکے،انھوں نے کہا کہ عامر تسلسل کے ساتھ فرسٹ کلاس میچز کھیلیں تو ہم کسی فیصلے تک پہنچ سکیں گے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار تک آنے کیلیے وہ کتنی ثابت قدمی اور عزم کا مظاہرہ کرپاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…