بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، عامر خان

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ممتازپاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اگر نوجوانوں کو مناسب سہولیات میسر ا?جائیں تو وہ فتوحات کے جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں، کراچی،لاہور راولپنڈی اورپشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں باکسنگ اکیڈمیزقائم کرکے ینگسٹرزکوتربیت کے مواقع فراہم کرنا چاہتا ہوں،کراچی ایک پ±رامن شہر ہے۔
عامر خان نے ان خیالات کا اظہار میڈیا بریفنگ میں کیا، اس موقع پر ان کے والد سجاد خان ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل فیاض خان بھرٹ، معروف صنعتکار عقیل کریم ، سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن اصلاح الدین ، اولمپئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں عامرخان نے گردوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور معروف سماجی شخصیت مولانا عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، عامر خان نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور کے پی کے علاوہ کراچی میں بھی باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، غیرملکی کوچز کو بھی پاکستان بلاکرباکسرز کی تربیت کروں گا، کراچی نے ماضی میں متعدد بڑے باکسرز پیدا کیے۔
پاکستان میں ٹیلنٹ موجود مگر سہولیت میسر نہیں، مناسب تربیت اور فنڈنگ سے لاتعداد چیمپئنز تیارکیے جاسکتے ہیں، اس کے لیے سخت محنت کے ساتھ عزم اور جذبے کا ہونا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ ا?ج امریکا، روس اور کیوبا کی اس کھیل میں حکمرانی ہے، عامر خان نے کہا کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، کراچی ایک پ±ر امن شہر ہے، میں یہاں کی سڑکوں پر ا?زادانہ طور پرگھوم پھررہا ہوں، یہاں کے باسی بہت محبت کرنے والے ہیں، پہلے بھی کئی دوست تھے، مزید کچھ دوست بنالیے، کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مولانا عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان ہیں، قوم ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرے، اکیڈیمی کے قیام کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملوں گا، اسی سال کے ا?خر میں دوبارہ پاکستان ا?کر اپنے نام سے فاو¿نڈیشن اورٹرسٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے،اپنے پروفیشنل کیرئیرکے حوالے سے انھوں نے کہاکہ رواں سال نومبر یادسمبرکے علاوہ اگلے برس فروری میں فائٹ متوقع ہے۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل فیاض خان بھرٹ نے کہاکہ سندھ حکومت عامرخان باکسنگ اکیڈمی کے قیام میں ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ عامرخان کی پاکستان اور پاکستانیوں سے والہانہ محبت قابل فخر ہے، حکومت کو ان کے جذبے کی قدر کرنی چاہیے، سرکاری سرپرستی نہ ملنے پر عامر خان کی باکسنگ اکیڈمیز کے قیام میں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…