جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف شاعر احمد فراز کو دنیا سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترقی پسند اور محبت کی شاعری پیش کر نے والے شاعر احمد فراز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 7 برس ہو گئے۔
4 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے احمد فرازاردو، فارسی، پنجابی سمیت دیگر زبانوں پربھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ احمد فراز نے ہزاروں نظمیں اوردرجنوں مجموعہ کلام بھی تحریرکیے۔ احمد فرازکے تین بیٹے سعدی فراز، شبلی فراز اور سرمد فراز ان کا نام زندہ و جاوید رکھے ہوئے ہیں، ترقی پسندانہ شاعری کے باعث انھیں جنرل ضیائ الحق کے دور میں گرفتار کرکے 6 سال تک پابند سلاسل بھی رکھا گیا۔
احمد فراز کی شاعری پر مبنی ان کے 14 مجموعہ کلام شائع ہوئے جن میں تنہا تنہا، دردآشوب، شب خون، نایافت، میرے خواب ریزہ ریزہ، بے آواز گلی کوچوں میں، نابینا شہر میں آئینہ، پس انداز موسم، سب آوازیں میری ہیں، خواب گل پریشاں ہے، بود لک، غزل بہانہ کروں، جاناں جاناں اور اے عشق جنوں پیشہ شامل ہیں۔
احمد فراز کو ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا، مختلف یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دینے والے کڈنی فیلیئر کے باعث 25 اگست 2008 کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…