ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سلمان بٹ اورآصف کی قومی ٹی20ایونٹ سے چھٹی

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں میں سے کسی کو بھی سلیکشن کیلیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔
بورڈ حکام متفق ہیں کہ فارم اور فٹنس کی جانچ کیے بغیر سزا یافتہ کرکٹرز کو میدان میں اتارا تو باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حق تلفی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین میں ترمیم سے رعایت کے مستحق ٹھہرے، پیسر کو پابندی کے 5سال ختم ہونے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی تھی،وہ آئندہ ماہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کرینگے۔ انھیں یکم ستمبر کے بعد انٹرنیشنل میچز کیلیے بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، دیگر شریک جرم کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی کے بھی 5،5سال مکمل ہونے والے ہیں، البتہ دونوں کی بالترتیب 5اور 2سال کی معطل سزائیں برقرار ہیں جو دوبارہ کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہونے پر لاگو ہوجائیں گی،آئی سی سی نے 19اگست کو اپنی پریس ریلیز میں انھیں یکم ستمبر کے بعد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آزادی دیدی تھی،لاہور کی ریجنل ایسوسی ایشن سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں تھی۔
جس کا اوپنر نے خیرمقدم بھی کیا، میدان میں آمد پر ان کا ایسے استقبال ہوا جیسے وہ اسپاٹ فکسنگ نہیں ملک کیلیے بڑا کارنامہ انجام دے کر آئے ہیں، محمد آصف کو سیالکوٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کی اطلاعات تھیں، مگر پی سی بی کا موقف تھا کہ آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد باہمی مشاورت سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کونسل نے گیند بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی، مشاورت کے بعد عہدیداروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سلمان بٹ اورمحمد آصف کو قومی ٹی ٹوئٹی ٹورنامنٹ کی کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک میدانوںسے دور رہنے والے کرکٹرز کی فارم اور فٹنس کے بار ے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، بڑی محنت سے اپنی جگہ بنانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے سزا یافتہ پلیئرز کو موقع دینا درست نہیں ہوگا، متعدد سابق کرکٹرز بھی ان کی واپسی کیخلاف ہیں، فوری طور پر دونوں کے حق میں فیصلہ کرنے کے بجائے انتظار کرنا بہتر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…