ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے“ عامر کی آفریدی سے ملاقات

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)باکسر عامر خان کراچی آتے ہی اپنے دوست کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے۔دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ آفریدی میرے پرانے دوست ہیں، کراچی آکر ان سے نہ ملنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، انھوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اس شہر میں بھی باکسنگ اکیڈمی قائم کروں، ایک سوال پر عامرخان نے کہا کہ باکسرز کے حوالے سے لیاری کا بڑا نام سنا ہے۔اگر موقع ملا تو وہاں ضرور جاو¿ں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عامر سے میں نے اپنی فاو¿نڈیشن کیلیے ساتھ دینے کا کہا تو وہ فوراً تیار ہو گئے، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ بعدازاں آفریدی نے عامر خان کے ساتھ باکسنگ پوز میں تصویر بھی بنوائی۔ یاد رہے کہ عامر خان کے اہل خانہ کافی پہلے انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے مگر ان کا دل اب بھی یہیں دھڑکتا ہے۔ جب کبھی موقع ملے وہ پاک سرزمین چلے آتے ہیں، ان کی اہلیہ فریال بھی ساتھ کراچی آئی ہیں، میڈیا سے مختصر گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں تو بچپن سے یہاں کے دورے کرتی رہی ہوں،اس بار ساحل سمندر جانے کا ارادہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…