ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سنگاکارا رو پڑے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹارکمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوو¿ں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے،جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھیں جھلملا اٹھیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے، ’اما‘ (ماں) اور ’اپاچی‘ (والد) آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سنگاکارا اپنے آخری مقابلے میں عزت افزائی پر بھارتی ٹیم کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے سنگاکارا کو کامیاب ترین کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی اور سفیر ہیں، انھوں نے بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور قیادت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ سنگاکاراکیریئر کے دوران 7 مرتبہ کونسل کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہے، انھوں نے 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر کیلیے مختص گیری سوبرز ٹرافی جیتی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے، انھیں 2011 اور 2013میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…