بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاک بھارت سیریز،شہریارخان نے اہم مطالبہ کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تسلیم کیا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں۔شہریار خان نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہو جاتے تو پھر شاید ماحول بہتر ہو جاتا اور کرکٹ روابط کی بحالی بھی ہو سکتی تھی تاہم مذاکرات کی منسوخی نے کرکٹ سیریز کی امیدوں کو بھی کم کر دیا ہے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اس ضمن میں دوبارہ بی سی سی آئی سے رابطہ کیا جائے گا۔شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے حالیہ بیانات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف واضح ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھا جائے اور انھیں امید ہےکہ اکتوبر نومبر تک ماحول بہتر ہو جائے تو پھر کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن ہو سکے لیکن فی الوقت یہ امکانات بہت کم ہیں۔شہریار خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کا دو تین ماہ قبل دیا ہوا بیان یاد دلایا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اہم معاملات پر بات چیت اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک ماحول بہتر نہ ہو جائے لیکن وہ کرکٹ کھیلنے کےلئے تیار ہیں۔شہریارخان نے کہا کہ 1999 میں جب وہ پاکستانی ٹیم کے منیجر بن کر گئے تھے تو اس وقت بھی پاک بھارت تعلقات کشیدہ تھے اور جب 2004 میں بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی اس وقت بھی تعلقات خوشگوار نہیں تھے لیکن اس وقت بھی کرکٹ ہوئی اور اسی کرکٹ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی ۔2012 کے اواخر میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا مختصر دورہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…