ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہیروز کی قدر ایسے کی جاتی ہے!سنگاکارا کو ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ہی بہت بڑی پیشکش،سری لنکن حکومت میں مثال قائم کردی

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔سنگاکارا کو گزشتہ روز ہزاروں سری لنکن شائقین اور وی آئی پیز نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز عالمی کرکٹ سے رخصت کیاسری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔انگلش کاو ¿نٹی میں سرے کی نمائندگی کرنے والے سنگاکارا نے فوری طور پر سفارتی عہدے پر سری لنکا صدر کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم بعد ازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کےلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔سنگاکارا نے کہا کہ یہ میرے لیے حیران کن تھامجھے اس بارے میں ابھی سوچنا ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مزید بات کرنی ہے۔اس موقع پر 37 سالہ بلے باز اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.40 کی اوسط سے 12،400 رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 38 سنچریاں شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…