ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کو 278 رنز سے شکست دے دی

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) روی چندرن ایشون کی تباہ کن بولنگ کے بدولت بھارت نے میزبان سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔کولمبو کے سارا اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 393 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کی جس کےجواب میں سری لن کن ٹیم پہلی اننگز میں 306 اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے لوکیش راہل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز لوکیش راہل نے 108 اور دوسری اننگز میں اجنکایا ریہانے نے 126 رنز بنائے جب کہ سری لنکن کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز پہلی اننگز میں 102 رنز بنا کر نمایاں رہے اور دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے کمار سنگارا بھی صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 5،امت مشرا نے 3 جب کہ ایشانت شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…