بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

100میٹر ریس میں یوسین بولٹ نے میدان مار لیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) جمیکن اسپرنٹر یوسین بولٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 میٹر ریس کا میدان مارلیا، انھوں نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے امریکن حریف جسٹن گیٹلن کے خواب چکناچور کردیے۔وہ مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ ایونٹ میں بولٹ سے آگے نکلنے میں ناکام رہے، اولمپک چیمپئن برطانیہ کی جیسیکا اینس ہل نے کھیل میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے دوسرا ورلڈ ہیپاتھلون ٹائٹل جیت لیا، ان کی ہموطن کیٹرینا جونسن تھامپسن نے دوسری پوزیشن پائی،پولینڈ کے پاویل فیجڈیک نے مینز ہیمر تھرو میں ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اتوار کو منعقدہ 100 میٹر ریس کے فائنل میں جمیکن اسٹار یوسین بولٹ نے میدان مارلیا، انھوں نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے امریکن حریف جسٹن گیٹلن کے خواب چکنا چورکردیے۔وہ اس سے قبل ماسکو میں منعقدہ 2013 کے ایڈیشن میں بھی بولٹ کے بعد دوسرے نمبرپر رہے تھے، ڈبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے9.79 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دو ڈوپنگ پابندی کے بعد کھیل میں واپس آنے والے ان کے حریف امریکی رنر جسٹن گیٹلن نے 9.80 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے سلورمیڈل پرحق جتادیا، ایک اور امریکی ایتھلیٹ ٹریوون برومیل اور کینیڈا کے آندرے ڈی گریسی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈلز پائے۔دونوں کا ٹائم یکساں طور پر 9.92 سیکنڈز رہا، برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں ایتھلیٹ کو متعارف کراتے وقت گیٹلن کی آمد پر شائقین نے ان کا زبردست استقبال کیا، بولٹ لائن نمبر5 جبکہ گیٹلن لائن نمبر7 میں رہے، ٹریک میں مجموعی طور پر 9 لائنیں تھیں، طویل قامت جمیکن ایتھلیٹ بولٹ نے جمعے کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائی تھی۔دوسری جانب اولمپک چیمپئن برطانیہ کی جیسیکا اینس ہل نے کھیل میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے دوسرا ورلڈ ہیپاتھلون ٹائٹل جیت لیا، ان کی ہموطن کیٹرینا جونسن تھامپسن نے دوسری پوزیشن پائی، اینس ہل نے گذشتہ برس اپنے بچے کی ولادت کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اس کے علاوہ انھیں انجری مسائل بھی درپیش تھے۔لیکن وہ بیجنگ ایونٹ میں ایک مرتبہ پھر چیمپئن بنکر سامنے آگئیں، ان کی ہموطن جونسن تھامپسن لانگ جمپ میں ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہیں، پولینڈ کے پاویل فیجڈیک نے مینز ہیمر تھرو میں ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا، دفاعی چیمپئن نے اس مرتبہ 80.88 میٹر کی دوری پرگولہ پھینک کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا، تاجکستان کے دلشود نیزاروف نے سلور میڈل پایا، انھوں نے 78.55 میٹر کی دوری پر گولے کو پہنچایا، پولینڈ کے دوسرے ایتھلیٹ ووجیک نوویسکی نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…