ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سنگاکارا اور کلارک کو شاہد آفریدی کا خراج تحسین

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) دنیا بھرکے کرکٹرز نے سنگاکاراکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے 2لیجنڈ سنگا کارا اور مائیکل کلارک رخصت ہورہے ہیں ان کی کھیل کیلیے خدمات کی قدر کرتا ہوں،سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ آپ کھیل کے حقیقی سفیر رہے، جے وردنے نے کہا کہ آپ نے سری لنکن کرکٹ کو جو دیا ہے اس کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، آپ کیساتھ کھیلنے پر فخر ہے، کرس گیل نے کہا کہ کرکٹ کو یادگار لمحات فراہم کرنے پر عظیم سری لنکن کھلاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ طویل عرصہ تک انٹرنیشنل کرکٹ میں جلوے بکھیرنے کے بعد اب دوسری اننگز شروع ہورہی ہے جس کیلیے نیک خواہشات ہیں، ڈیمیئن مارٹن نے کہا کہ ایک قابل فخر کیریئر کا اختتام ہوا، آنے والی زندگی کیلیے دعاگو ہیں۔علاوہ ازیں سنگا کارا کے کوچ جے سندرا کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بیٹسمین ایتھلیٹکس میں بھی سری لنکا کی جانب سے اولمپکس میں شرکت کرسکتے تھے، انھوں نے کہا کہ جونیئر سطح پر سنگا کارا کے والدکشیما نے مجھ سے کوچنگ کی درخواست کی تھی، سنگاکارا کی فٹنس بڑی شاندار تھی،وہ ایک بہترین ایتھلیٹ ثابت ہوسکتے تھے، تصویریں اتروانے سے گریز کرتے تھے لیکن انٹرنیشنل کیریئر میں کارنامے سرانجام دینے کے بعد اشتہاری کمپنیوں کا پسندیدہ چہرہ بن گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…