ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا کا دمکتا ستارہ سنگاکارا کرکٹ کے افق سے غائب

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) دمکتا ستارہ سنگاکارا کرکٹ کے افق سے غائب ہوگیا، کیریئر میں آخری بار میدان سے رخصتی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، عظیم کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ سے قبل 28016رنز اپنے نام درج کرائے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کولمبو ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں 18رنز بناکر ایشون کا شکار بنے، گلی میں مرلی وجے نے کیچ تھاما تومیدان میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، بھارتی کھلاڑی وکٹ کی خوشیاں منانے کی بجائے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلیے آگے بڑھے، تجربہ کار بیٹسمین کی پویلین واپسی کے وقت تماشائیوں کی بڑی تعداد گراو¿نڈ میں آگئی اور انھیں پرچموں کے سائے میں رخصت کیا،سنگا کارا کا انٹرنیشنل کیریئر 15 برسوں پرمحیط رہا۔جس میں انھوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 28016رنز اسکور کیے، جولائی 2000 میں پاکستان کیخلاف گال میں ون ڈے میچ سے آغاز کرنے کے بعد اسی سال جنوبی افریقہ کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا،کولمبو میں الوداعی میچ سمیت انھوں نے 134 ٹیسٹ میں 57.40 کی اوسط سے12400 رنز جوڑے جن میں 38 سنچریز اور 52 ففٹیز شامل ہیں، سنگاکارا نے 404 ون ڈے میچز میں 25 تھری فیگر اننگز اور93 ففٹیز کی مدد سے14234 رنز بنائے،56 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں انھوں نے8 نصف سنچریوںسمیت 1382 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے۔سب سے زیادہ سنچریز تعداد میں ان کا نمبر چوتھا ہے، سنگاکارا ون ڈے انٹرنیشنل میں سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں، انگلینڈ کے گریم گوچ کے بعد وہ دوسرے بیٹسمین ہیں جنھوں نے ایک ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں ٹرپل سنچری اور دوسری میں سنچری اسکور کی۔انھوں نے سر ڈان بریڈ مین (12) کے بعد سب سے زیادہ 11ڈبل سنچریز بنائیں،سنگاکارا گزشتہ سال ڈھاکا میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فاتح اسکواڈ کا بھی حصہ رہے، انھیں 2012 میں آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین ٹیسٹ پلیئر کے اعزازات بھی ملے، 2011 اور 2013 میں بہترین ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، وزڈن نے انھیں 5 بہترین کرکٹرز میں بھی شامل کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…