بیجنگ(نیوز ڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برطانوی ایتھلیٹ مو فاراح نے 10 ہزار میٹر ریس جیت لی، دفاعی چیمپئن کا یہ ریکارڈ چھٹا عالمی ٹائٹل بنا،32 سالہ فاراح نے 27 منٹ 01.13 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔کینیا کے جیفری کیموورر نے چاندی جبکہ ہموطن پال تینوئی نے برانز میڈل پایا، فاراح آئندہ ہفتے شیڈول 5 ہزار میٹر ریس میں بھی دفاعی چیمپئن ہوں گے۔ایونٹ کا پہلا طلائی تمغہ اریٹریا کے رنر گریمی گیبرلیسی کے نام ہوگیا، انھوں نے مینزمیراتھن ریس جیت کریہ کارنامہ انجام دیا، 19 سالہ ایتھلیٹ نے 36 کلومیٹر فاصلے پر محیط ریس میں غیرمعمولی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے12 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کیا، گریمی نے 2009 کے ایڈیشن میں چوتھی جبکہ 2 برس قبل ماسکو میں منعقدہ ورلڈ ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن پائی تھی، ایتھوپیاکے یامین تیساگی نے سلور میڈل پراکتفا کیا، ان کی پرفارمنس 2 گھنٹے13.07 سیکنڈز رہی، یوگینڈاکے سولومن موتائی نے برانزمیڈل پایا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 13.29 سیکنڈز میں طے کیا۔
100 میٹر ریس میں جمیکا کے دفاعی چیمپئن یوسین بولٹ اور امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے سیمی فائنلز میں رسائی پالی، برڈزنیسٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ابتدائی ہیٹس میں امریکی اسپرنٹر جسٹن گیٹلن نے تیزترین وقت 9.83 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کی، بولٹ نے 9.96 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ٹائٹل کے دعویدارخیال کیے جانے والے دوسرے امریکی ایتھلیٹ ٹریوون برومیل نے9.91 سیکنڈز میں منزل تک رسائی پائی، ان کے ٹیم ساتھی ٹائیسن گے بھی سیمی فائنلز میں پہنچ گئے، دائیں گھٹنے پرپٹیاں باندھے ہوئے فرنچ ایتھلیٹ جیمی ویکیوٹ نے مقررہ فاصلہ9.92 سیکنڈزمیں طے کیا، کینیڈین امیدوں کا محورآندرے ڈی گریس9.99 سیکنڈز میں منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔جمیکا کے معروف ایتھلیٹ اسافا پاول نے ابتدائی 7 ہیٹس میں 9.95 سیکنڈز کی پرفارمنس دی، میزبان چین کے بینگ ٹیان سو نے 10.03 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش سے شائقین سے داد سمیٹی، نائیجیریا میں پیدا ہونے والے قطری ایتھلیٹ فیمی اونگوندو نے 9.99 سیکنڈز کی پرفارمنس دی، سیمی فائنلز اور فائنل اتوار کی شب منعقد ہوں گے۔برطانیہ کی اولمپک چیمپئن جیسیکا اینس ہلز نے ہیپاتھلون کے تین ایونٹس کی تکمیل پر برتری حاصل کرلی، انھوں نے ہائی جمپ میں اپنی سیزن کی بہترین پرفارمنس 1.86 میٹر پیش کی، 100 میٹر ہرڈلز میں ان کا نتیجہ 12.91 سیکنڈز رہا جبکہ شاٹ پٹ میں انھوں نے 13.73 میٹر تک گولہ پھینکا۔ویمنز شاٹ پٹ ایونٹ جرمنی کی کرسٹینا شوانٹز نے جیت لیا، انھوں نے 20.37 میٹر کی دوری پر گولہ پھینکا، چین کی گونگ لیاجو نے سلور جبکہ امریکا کی مچیلا کارٹر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ 10 ہزار میٹر ریس موفاراح نے جیت لی
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں