لاہور(نیوزڈیسک)بھارت نے پھر ہاتھ کردیا،مگر اس بار پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ، پہلے سیریز کھیلنے کی امیدیں دلائیں اورمالی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو انکارکردیا جس کے بعدچیمپئنزٹرافی میں پاکستان شریک ہوگا یا نہیںاس کا بھی فیصلہ ہوگیا،پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، ویسٹ انڈیز کی مقامی ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کسی بھی ٹیم کے ساتھ سیریز کے انعقاد کو ممکن نہیں بناسکا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور پاکستان نے کوالیفائی کرلیا ہے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے آخری تاریخ رواں سال کی اکیس ستمبر مقرر ہے جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ایٹ ٹیمیں ہی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوتی ہیں پاکستان نے گزشتہ ماہ سری لنکا کو شکست دے کر رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی ، ویسٹ انڈیز نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کے انعقاد کے لئے رابطہ کیا جس پر بھارت سے بھی کوئی واضح جواب نہ ملا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔