جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)2022ءکا فٹ بال عالمی کپ قطر میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں قطر فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاری کے لئے اگلی دہائی میں 200 بلین ڈالرز خرچ کرے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں چار لاکھ شائقین کی شرکت متوقع ہے اور انہیں ڈیل کرنے کیلئے قطر بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل سمیت نئے ایئر پورٹس کی تعمیر، سٹرکوں اور میٹرو سسٹم کی تعمیر پر 140 بلین ڈالرز خرچ کرے گا۔ اس کے علاوہ ٹور ازم انفرا سٹرکچر پر 20 بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2010ءمیں قطر کو 2022ءفٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قطر نے اس ورلڈ کپ کے لئے بہترین انتظامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاہم قطر میں پڑنے والی گرمی کے باعث قطرکو تنقید کا سامنا ہے اور فٹ بال کے حلقے قطر سے ورلڈکپ کی میزبانی واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔