ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی پلیئرز کی سزا ختم، محمد اشرفل کے بھی سوئے ارمان جاگ اٹھے

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف پر سے پابندی ہٹنے کی خبر سے بنگلہ دیشی محمد اشرفل کے بھی سوئے ارمان جاگ اٹھے، آئندہ برس اگست تک وہ بھی کھیل کے میدان میں چھلانگ لگانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں کرکٹ سے فارغ ہوجاو¿ں تو اصلاحی پروگرام بھی شروع کرلوں گا، اشرفل کو پاکستانی فاسٹ بولر عامر کی طرح اپنے بورڈ کی تمام تر ہمدردیاں بھی حاصل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے حال ہی میں فکسنگ کے جرم میں ملوث ہونے والے سلمان بٹ اور آصف پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا۔ یہ خبر بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل نے بڑی خوشی سے سنی کیونکہ وہ خود پریمیئر لیگ میں کرپشن میں ملوث رہنے کی وجہ سے پانچ برس پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں، مگر اس میں 2 برس کی سزا معطل ہے، اس لیے آئندہ برس 13 اگست کو ان کی پابندی ختم ہوجائے گی۔ اشرفل پر آغاز میں 8 برس کی پابندی عائد کی گئی لیکن انھوں نے بی سی بی کے ڈسپلنری پینل میں اس سزا کو چیلنج کرکے بہت زیادہ کمی کرالی تھی۔
اشرفل ان دنوں امریکا میں ایک غیر آفیشل ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اکتوبر تک وطن واپس لوٹ آو¿ں گا، بورڈ کو پہلے ہی آگاہ کرچکا کہ کرکٹ میں واپسی کیلیے درکار اصلاحی پروگرام میں شرکت کیلیے تیارہوں، وہ جس وقت کہیں گے میں حاضر ہوجاو¿ں گا، میرے خیال میں یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا، میرے کرکٹ کیریئر کے دوبارہ احیاءکیلیے اس پروگرام میں شریک ہونا بہت ہی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی پلیئرز میں سے عامر کو اپنے بورڈ کی تمام تر ہمدردیاں حاصل رہیں، اسی طرح اشرفل کو بھی اپنے بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اشرفل اگلے سال اگست میں اپنی پابندی مکمل ہوتے ہی ملک کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…