اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایڈوائزر تعینات کیے جانے کا امکان ہے اور اس ضمن میں بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی چیئرمین شہریارخان کو دومعروف اور قابل بھروسہ کرکٹرز کو ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق دومایہ نازکرکٹرز کو پی سی بی ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ منگل کو لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے ہونیوالے 37ویں اجلاس میں کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا کہناتھاکہ بورڈ آف گورنر زمیں کوئی کرکٹرشامل نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ صورتحال بورڈ کیلئے خطرناک ہے ، بہت سے لیجنڈ کرکٹرز موجود ہیں لیکن پی سی بی وسیم اکرم ، رمیز راجہ اور اقبال قاسم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی تینوں افراد کوتعینات کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ عمومی طورپر کرکٹ کی کمنٹری کی وجہ سے بہت مصروف ہوتے ہیں لیکن ا±نہیں بورڈکی میٹنگ کیلئے بلایاجاسکتاہے۔
وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پی سی بی ایڈوائزر تعینات کیے جانے کا امکان
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں